ماحولیات کی وزارت کی طرف سے ملک بھر میں گوشت کاروبار کے لئے جانوروں کے
قتل اور اس مقصد سے ان کی فروخت پر روک لگانے کے بعد کیرالہ کے وزیر اعلی
پی وجين نے جم کر تنقید کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم کیا کھائیں کیا نہیں یہ دہلی یا ناگپور سے جاننے کی
ضرورت نہیں ہے ۔ ریاستی حکومت ان کی ریاست کے عوام کو ان کی پسند کا ہر
کھانا اور سہولیات دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کیرالہ کے لوگوں کو نئی دہلی
اور ناگپور میں بیٹھے لوگوں سے کچھ سیکھنے کی ضرورت نہیں
ہے ۔ بتاتے چلیں
کہ ناگپور سے ان کا اشارہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے ہے، جس کا ہیڈکوارٹر
ناگپور میں ہی ہے ۔
کیرالہ کے وزیر اعلی نے کہا : ہم کیا کھائیں یہ دہلی اور ناگپور کو بتانے کی ضرورت نہیں
کیرالہ کے وزیر اعلی وجين نے اتوار کو وزیر اعظم کو خط لکھ کر مرکز کے
فیصلہ کی مخالفت کی تھی ۔ انہوں نے مرکزی حکومت اور آر ایس ایس پر حملہ
کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے لوگوں کو نئی دہلی یا ناگپور سے کھانے پینے کی
عادات کو لے کر سبق سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے ۔